Time 01 نومبر ، 2021
پاکستان

راولپنڈی میں 12 روز سے بند راستے کھل گئے، کالعدم تنظیم کے کارکن وزیرآباد میں موجود

راولپنڈی میں 12 روز بعد بند راستے کھول دیے گئے جب کہ کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے مظاہرین ابھی تک وزیرآباد اللہ والا چوک پر موجود ہیں۔

راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے تمام راستوں سے رکاوٹیں ہٹائی دی گئیں جب کہ  مری روڈ سے بھی کنٹینرز ہٹادیے گئے ہیں اور صدر سے فیض آباد تک مری روڈکو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا ہے۔

فیض آباد انٹرچینج ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا اور راولپنڈی میں کئی دنوں سے بند میٹرو بس سروس بھی بحال کردی گئی ہے۔

ٹی ایل پی کے مظاہرین وزیر آباد کے اللہ والا چوک پر موجود

دوسری جانب کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے مظاہرین ابھی تک وزیرآباد اللہ والا چوک پر موجود ہیں جس کے باعث اللہ والا چوک کے قریب تعلیمی ادارے اور تجارتی مراکز بند ہیں۔

علاوہ ازیں لاہور سے اسلام آباد جانے والی جی ٹی روڈ بند ہے، چناب ٹول پلازہ کے قریب کھودی گئی خندق بھرنے کا عمل شروع نہیں ہوا۔

ادھر گوجرانوالہ کے مولانا ظفر علی خان چوک سے رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں اور اندرون شہر اور سیالکوٹ ائیرپورٹ کو جانے والا راستہ کھول دیا گیا ہے۔

وزیرآباد شہر کے تمام تعلیمی ادارے کھلے ہیں تاہم گوجرانوالہ میں انٹرنیٹ سروس ابھی تک بند ہے۔

مزید خبریں :