Time 01 نومبر ، 2021
کاروبار

ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرائے میں آج سے اضافہ کردیا

محکمہ ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں آج سے 10 فیصد اضافہ کردیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ریلوے کا کہنا ہے کہ 2019 کے بعد کرایوں میں اب اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 برسوں سے مسلسل تنخواہوں میں اضافہ ہوا لیکن کرائے نہیں بڑھائے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ڈالر کی قیمت بڑھنے اور ریلوے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی وجہ سے کرایہ بڑھانا مجبوری ہے۔

مزید خبریں :