Time 01 نومبر ، 2021
دنیا

برطانیہ سے مطلوبہ سکیورٹی نہ ملنے پر اردوان نے موسمیاتی کانفرنس میں شرکت منسوخ کردی

ترک صدر  رجب طیب اردوان نے برطانیہ کی جانب سے مطلوبہ سکیورٹی اور  پروٹوکول نہ ملنے پر اسکاٹ لینڈ کے شہرگلاسگو میں ہونے والی عالمی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت منسوخ کردی۔

 ترک خبر ایجنسی کے مطابق ترک صدر نے اٹلی میں جی ٹوئنٹی کانفرنس کے بعدگلاسگو میں موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی تاہم انہوں نے مطلوبہ سکیورٹی نہ ملنے پر گلاسگو کانفرنس میں شرکت منسوخ کردی۔

خبر ایجنسی کے مطابق اردوان گلاسگو میں موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کیے بغیر اٹلی سے واپس ترکی چلےگئے۔

خیال رہےکہ برطانیہ کی میزبانی میں موسمیاتی تبدیلی پر عالمی کانفرنس گلاسگو میں ہورہی ہے جس میں بین الاقوامی لیڈرز ، تجزیہ کار اور تاجر شریک ہیں۔

اس حوالے سے ایک بیان میں کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نےکہا ہےکہ یہ ایک بڑا خواب دیکھنےاور اپنی ترجیحات پر نظر ثانی کرنے کا لمحہ ہے، جس کا ہم نے خواب دیکھا، اس مستقبل کی دوبارہ منصوبہ بندی کرنےکا وقت ہے۔

مزید خبریں :