دنیا
Time 31 اکتوبر ، 2021

اٹلی میں بائیڈن اور اردوان کی ملاقات، تعلقات کی بہتری کیلئے طریقہ کار بنانے پر اتفاق

اٹلی میں جی ٹوئنٹی کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر امریکی اور ترک صدور کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے لیے طریقہ کار بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

 ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کی امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات مثبت ماحول میں ہوئی، دونوں صدور نے دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے لیے طریقہ کار بنانے پر اتفاق کیا اور امریکا اسٹریٹجک پارٹنرشپ اور نیٹو اتحاد کی اہمیت پر زوردیا گیا۔

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ اردوان اور بائیڈن نے ترک امریکا تجارت بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 امریکی حکام کے مطابق صدر بائیڈن نے ترک صدر کو ایف 16طیاروں کی خریداری کی ترکی کی درخواست پر امریکی طریقہ کار کے تحت عمل ہونے کا بتایا، اس کے علاوہ امریکی صدر نے ترک ہم منصب سے انسانی حقوق کےمعاملے پر بھی بات کی۔


مزید خبریں :