Time 01 نومبر ، 2021
پاکستان

کالعدم تنظیم کےکارکنوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والا ایک اور پولیس اہلکار شہید

کالعدم تنظیم کےکارکنوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والا ایک اور پولیس اہلکار دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے تشدد سے زخمی اہلکار ابوبکر لاہور کے جنرل اسپتال میں زیرعلاج تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے سادھوکی میں ابوبکر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا،  اے ایس آئی ابوبکر کا تعلق جھنگ سے تھا اور وہ 1990 میں بطور کانسٹیبل پولیس میں بھرتی ہوا۔

پولیس کے مطابق کالعدم تنظیم کے ساتھ تصادم میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

آئی جی پنجاب کی شہید پولیس اہلکاروں کے گھر آمد

علاوہ ازیں آئی جی پنجاب قصور میں شہید پولیس اہلکار غلام رسول کے گھر پہنچے، شہید غلام رسول کی ننھی بیٹی والد کے افسرسے لپٹ کر روپڑی، ماں نے بھی اپنا دکھ بانٹا۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی چونیاں میں شہید اے ایس آئی محمد اکبر کے گھر بھی گئے اور اہل خانہ سے تعزيت کی۔

مزید خبریں :