کھیل
Time 01 نومبر ، 2021

’جب آپ مغرورہو جاتے ہیں تو ایسا ہوتاہے‘، آئی پی ایل پر سوال اٹھ گئے

بھارت کی شکست کے بعد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پر بھی سوال اٹھ گئے۔

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا کہ بھارت کواپنے کھلاڑیوں کو دیگرملکوں کی لیگز کھیلنے کی اجازت دینی چاہیے، اس کے ذریعے بھارتی کرکٹرز کو تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

میچ کے بعد ایک تماشائی بھارتی کرکٹ بورڈ پر برس پڑا اور کہا کہ شکست سے کچھ سیکھیں، جب آپ مغرورہو جاتے ہیں تو ایسا ہوتاہے، اب سکون کا سانس لیں، یہ آئی پی ایل نہیں انٹرنیشنل کرکٹ ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی ٹیم مسلسل دو میچ ہار چکی ہے۔ پہلے میچ میں روایتی حریف پاکستان سے 10 وکٹوں جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے ہاری ہے۔

مزید خبریں :