ایک جیسے نمبرز کی 20 لاٹریاں خریدنے اور تمام میں انعام جیتنے والا شخص کون ہے؟

ولیم نیول نے 20 ایک جیسے نبمر والے ٹکٹ خریدے اور خوش قسمتی سے 20 کے 20 میں وہ جیت گیا۔ فوٹو:فائل
ولیم نیول نے 20 ایک جیسے نبمر والے ٹکٹ خریدے اور خوش قسمتی سے 20 کے 20 میں وہ جیت گیا۔ فوٹو:فائل

مشہور کہاوت ہے کہ ' دینے والا جب بھی دیتا ہے، چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے'، ایک امریکی شخص پر یہ کہاوت سچ ثابت ہوگئی ہے۔

امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے  ولیم نیول نامی شخص نے قرعہ اندازی کیلئے 20 ایک جیسے نمبر والے  ٹکٹ خریدے اور خوش قسمتی سے  20 کے 20 میں وہ انعام جیت گیا۔

رپورٹس کے مطابق ولیم نیول نے 20 لاٹری ٹکٹ جیت کر مجموعی طور پر ایک لاکھ ڈالر (یعنی ایک کروڑ 71 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کی انعامی رقم جیت لی۔

ولیم نے مقامی حکام سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہمیشہ لاٹری ٹکٹ اپنے گھر کے پاس سے خریدتے تھے لیکن اس بار  23 اکتوبر کو انہوں نے 20 ٹکٹ آن لائن خریدے۔

ولیم نے 4 ہندسوں والی قرعہ اندازی کے 20 ٹکٹ خریدے تھے اور تمام ٹکٹس کیلئے ( 1-1-4-5 ) نمبرز کا  ہی انتخاب کیا۔ خوش قسمتی سے اس نمبر پر لاٹری نکل آئی اور انہیں فی لاٹری 5 ہزار ڈالر ملے۔

ورجینیا میں ایسا واقعہ پہلی بار دیکھنے میں نہیں آیا، ایک سال قبل بھی ورجینیا سے ہی تعلق رکھنے والے شخص نے ایک  قرعہ اندازی کیلئے  25 ایک جیسے نمبر والے ٹکٹ خریدے اور تمام 25 لاٹریوں میں وہ انعام جیت گیا۔

مزید خبریں :