پاکستان
Time 01 نومبر ، 2021

دلہا تبدیل ہونے پر دلہن والوں نے بارات واپس بھجوادی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سرگودھا میں دلہا تبدیل ہونے پر دلہن والوں نے بارات واپس بھجوادی۔

لڑکی کے والدین کی جانب سے دھوکا دینے پر مقامی پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

والدین کا مؤقف ہےکہ شادی سے پہلے جو لڑکا دکھایا گیا، بارات لےکر  وہ نہیں آیا، بارات کے ساتھ آنے والا شخص زیادہ عمرکا تھا۔

 والدین کا کہنا ہےکہ ہم نے قرضہ لےکر بارات کو کھانا کھلایا، ہمارے ساتھ دھوکا ہوا ہے،  بارات واپس جانے کے بعد ہمیں دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والدین کی جانب سے درخواست موصول ہوگئی ہے، معاملےکی تفتیش کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :