02 نومبر ، 2021
امریکی صدر جو بائیڈن اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے دوران سوگئے۔
اسکاٹ لینڈ میں جاری بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے افتتاحی خطاب کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے آنکھیں بند کرلیں۔
ایک موقع پر ان کے ایک معاون نے آکر انہیں کچھ کہا جس پر انہوں نے آنکھیں کھولیں لیکن بائیڈن بدستور نیند سے جھولتے رہے۔
واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام اسکاٹ لینڈ کے شہرگلاسگو میں موسمیاتی کانفرنس کوپ 26 جاری ہے۔
موسمیاتی کانفرنس میں تقریباً 200 ممالک کے وفود شریک ہیں جس میں چینی صدر کا تحریری پیغام پڑھ کر سنایا جائے گا۔