Geo News
Geo News

Time 02 نومبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

شلپا کے شوہر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے

راج کندرا جیل سے گھر آنے کے بعد سے سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کررہے تھے__فوٹو: بھارتی میڈیا
راج کندرا جیل سے گھر آنے کے بعد سے سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کررہے تھے__فوٹو: بھارتی میڈیا

اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس غیرفعال کردیے۔

راج کندرا کو رواں سال جولائی میں فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف ایپس پر پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جنہیں 21 ستمبر کو ضمانت پر رہائی ملی تھی۔

تاہم راج کندرا کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جو انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر خاصے متحرک رہتے تھے اور دلچسپ ویڈیوز بنانے کے باعث اپنے فالوورز میں مقبول بھی تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا جیل سے گھر آنے کے بعد سے سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کررہے تھے جب کہ اب انہوں نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹس بند کردیے ہیں۔