02 نومبر ، 2021
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔
بابر اعظم بطور کپتان سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور کرنے والے پلیئر بن گئے ہیں انہوں نے نمیبیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں نصف سنچری اسکور کی ۔
بابر اعظم نے مجموعی طور پر 14 ففٹی پلس اسکور بطور کپتان بنائے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔