کھیل
Time 03 نومبر ، 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کامیابی کے بعد نمیبیا کے ڈریسنگ روم کیوں پہنچ گئی؟

فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر اسکرین گریب
فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر اسکرین گریب 

آئی سی سی  مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے منگل کے روز نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کامیابی کے بعد نمیبیا کے ڈریسنگ روم پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے نمیبیا کو رواں ورلڈ کپ میں شاندارکارکردگی پر مبارک دیتے ہوئے ان کے کھلاڑیوں کیلئے تالیاں بجائیں۔

اس کےعلاوہ قومی کرکٹرز نے نمیبیا کےکھلاڑیوں کو گلے لگایا اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔

واضح رہے کہ نمیبیا نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا ہے ۔

گروپ 2 میں شامل نمیبیا  پوائنٹس ٹیبل پر 3 میچز میں سے 1 میں کامیابی حاصل کرکے 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ 

مزید خبریں :