Time 03 نومبر ، 2021
پاکستان

ن لیگ کا کالعدم ٹی ایل پی سے معاہدہ عوام اور پارلیمنٹ کے سامنےلانےکا مطالبہ

مسلم لیگ ن نےکالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے معاہدہ فوری طور پر عوام اور پارلیمان کے سامنے لانےکا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے پولیس کے شہدا سے روا رکھےگئے رویے کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ چھپ چھپا کر پچھلے دروازوں سے کیے گئے معاہدے قومی سلامتی کے لیے خطرہ اور عوام سے دھوکا ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ پولیس عوام کے لیے پہلی لائن آف ڈیفنس ہے، چار دن حکومت کی زبان درازی اور متضاد بیانات کی وجہ سے یہ خمیازہ بھگتنا پڑا،کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے کو پارلیمنٹ میں لایا جائے اورتفصیل سے آگاہ کیا جائے، جن پولیس اہلکاروں کی جانیں گئیں اس کی مذمت کرتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ  4سے 5 دن ملک منجمد رہا،کیاشرائط تھیں؟سامنے لائی جائیں، یہ حکومت قومی سلامتی کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے، چور دروازے سے ہونے والے یہ معاہدے قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے حکومت اور کالعدم جماعت کے درمیان ڈیل کے معاملے پر بحث کی تحریک بھی سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔

مزید خبریں :