پاکستان
Time 03 نومبر ، 2021

کالعدم ٹی ایل پی کو قومی دھارے میں خوش آمدید کہیں گے: علی محمد خان

حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے معاہدے پر عملدرآمد کرانے والی کمیٹی کے کنوینر علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہم کالعدم ٹی ایل پی کو قومی دھارے میں خوش آمدید کہیں گے۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ موجودہ معاہدہ ایک عارضی حل ہے، 7 سے 10 دن میں معاہدے پر عملدرآمد کی صورت میں سعد رضوی کی رہائی سمیت دیگر تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم موجودہ معاہدے کی تمام تفصیلات سے باخبر رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سے کالعدم جماعت کی فنڈنگ کے کوئی ثبوت نہیں دیکھے جب کہ فرانسیسی سفیر کی بے دخلی پر پارلیمنٹ جو فیصلہ کرے گی، کالعدم ٹی ایل پی اسے قبول کرے گی اور ہم کالعدم ٹی ایل پی کو قومی دھارے میں خوش آمدید کہیں گے۔


مزید خبریں :