کھیل
Time 03 نومبر ، 2021

بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ فکسڈ؟ ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا

بھارت کو اپنے گزشتہ دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اگلے تینوں میچز بڑے مارجن سے جیتنا انتہائی اہم ہے— فوٹو: اے ایف پی
بھارت کو اپنے گزشتہ دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اگلے تینوں میچز بڑے مارجن سے جیتنا انتہائی اہم ہے— فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کا میچ افغانستان اور بھارت کے درمیان ابوظبی میں جاری ہے ۔

بھارت  کو اپنے گزشتہ دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بھارت کو اپنے 3 میچز بڑے مارجن سے جیتنے بھی ہونگے جبکہ دوسری ٹیم کی ہار پر بھی نظر رکھنی ہوگی۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی اوپنرز نے جب بولرز کی پٹائی شروع کی تو ٹوئٹر پر ٹرینڈ چل گیا کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ فکسڈ ہے۔

صارفین فکسڈ میچ کےحوالے سے ٹوئٹ بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں پاکستان مسلسل 4 میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

مزید خبریں :