دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ ،فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل 

دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہوگئیں جس کی وجہ سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 تاہم پاکستان میں ابھی تک مذکورہ سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کی سروسز متاثر ہونے کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی دنیا بھر میں  فیس بک ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز تقریبا 7 گھنٹےمعطل رہی تھیں جس کی وجہ سے فیس بک کےاربوں صارفین متاثرہوئےتھے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام تینوں سروسز مشترکہ انفراسٹرکچر پر کام کرتی ہیں جس کی وجہ سے ایک سروس میں خرابی کی وجہ سے تینوں سروسز ایک ساتھ متاثر ہوتی ہیں جبکہ تینوں سروسز کی ملکیت فیس بک کے پاس ہے۔

مزید خبریں :