Time 04 نومبر ، 2021
پاکستان

وزیر داخلہ شیخ رشید نے سعد رضوی سے بات چیت پر لاعلمی کا اظہار کردیا

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید نے سعد رضوی سے بات چیت پر لا علمی کا اظہار کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سعد رضوی کی جب ان سے بات ہوئی تھی تو وہ فرانسیسی سفارتخانے کے معاملے پر قائم تھے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سعد رضوی کو قائل کیا کہ معاملہ پارلیمنٹ میں لایا جائےگا، اس پر انہوں نے دستخط بھی کیے جس پر وہ قائم ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ انہیں نہیں پتا کس کی کس کے ساتھ کیا بات ہوئی، انہیں صرف یہ پتا ہےکہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔


مزید خبریں :