04 نومبر ، 2021
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے جمعرات کو پلیئر آف دی منتھ کیلئے تین کھلاڑیوں کو نامزد کیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے پاکستان کے آصف علی بھی فہرست میں شامل ہیں۔
آئی سی سی نے ماہ اکتوبرکی پرفارمنس پر پلیئر آف دی منتھ کے لیے تین نامزدگیاں کی ہیں ، جس میں پاکستان کے آصف علی، بنگلا دیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے شامل ہیں۔
آصف علی کو گزشتہ ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 3 میچز میں 273.68کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 52 رنز اسکور کرنے پر پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا ہے۔
آصف علی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 12 گیندوں پر 27 اور افغانستان کے خلاف 7 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 25 رنز کی شاندارکھیلتے ہوئے پاکستان کو کامیابی دلوائی تھی۔
آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کا اعلان اگلے ہفتے کرے گا جس کے کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
آصف علی کو پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جتوانے کیلئے ٹوئٹر پر 'آصف علی کو ووٹ دو'(Vote for Asif Ali) کا ٹرینڈ چل گیا ہے۔
صارفین آصف علی کے حق میں ٹوئٹ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پلیئر آف دی منتھ کا ووٹ دینے کیلئے صارفین آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جاکر ووٹ دے سکتے ہیں۔