05 نومبر ، 2021
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں جمعے کے روز بھارت نے اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دی۔
اسکاٹ لینڈ کا 86 رنز کا ہدف بھارت نے اوپنر کے ایل راہول کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ساتویں اوور میں مکمل کیا۔
کے ایل راہول نے 19 گیندوں پر 50 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی ۔
راہول نے اس میچ میں 18 گیندوں پر ففٹی مکمل کی اور وہ رواں ورلڈکپ میں اب تک تیز ترین ففٹی بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
اس کے علاوہ کے ایل راہول تمام ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں تیزترین ففٹی بنانے والی فہرست میں مشترکہ طور پرآسٹریلیا کے میکسویل کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے۔
اس سے قبل بھارت کے یوراج سنگھ نے 2007 میں اگلینڈ کے خلاف 12 گیندوں پر ،نیدر لینڈز کے اسٹیفن مے برو نے 2014 میں آئر لینڈ کے خلاف 17 گیندوں پر جبکہ آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے 2014 میں ہی پاکستان کے خلاف 18 گیندوں پر ففٹی بنائی تھی۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں ایڈیشن میں بھارت 4 میں سے 2 میچ جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ اس نے اپنا آخری میچ 8 نومبر کو نمیبیا کے خلاف کھیلنا ہے۔