05 نومبر ، 2021
وزیراعظم عمران خان نے چینی کی بڑھتی قیمت پر بھی بے بسی کا اظہار کردیا۔
اٹک میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ شوگرملز ذخیرہ اندوزی کر کے اربوں روپے کما لیتی ہیں، جب کوئی اقدام کیا جاتا ہے تو یہ شوگر ملز اِسٹے لے لیتی ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ شوگر ملز پر40 ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا، اس پر بھی اِسٹے آرڈر لیا ہوا ہے۔
وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کو اسٹے آرڈر ختم کروانے کی ہدایت کردی۔
خیال رہے کہ تمام تر حکومتی اقدامات کے باوجود ملک میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان میں چینی کی قیمت پیٹرول سے بھی زیادہ ہو گئی ہے اور مختلف شہروں میں چینی 150 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ہے جبکہ ملک میں اس وقت پیٹرول 145روپے 82 پیسے فی لیٹرفروخت ہو رہا ہے۔