پاکستان
Time 05 نومبر ، 2021

صرف 4 دن کا چینی کا اسٹاک باقی ہے، شوگر ملز مالکان نے خطرے کی گھنٹی بجادی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے موجودہ چینی بحران کی ذمہ داری حکومت پر ڈال دی۔

ترجمان آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق شوگر ملز کے پاس صرف چار روز تک کا چینی کا اسٹاک باقی رہ گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چینی کے موجودہ بحران کی ذمہ داری حکومتی پالیساں ہیں، حکومت کو بروقت چینی درآمد کرنے کا کہا مگر سنی نہ گئی اور چینی بحران کے ہوتے ہوئے بھی درآمدی چینی کے تین ٹینڈرز منسوخ کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ نئی کرشنگ شروع کرنے میں مسائل ہیں، حکومت ان مسائل کو حل کرے پھر شروع کریں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم اب بھی شوگر ملز ایسویشن سے ملیں اورمسائل حل کریں، پنجاب میں کین کمشنر نے شوگر ملز کو کلیئرنس ابھی تک نہیں دی، بینک ورکنگ کیپٹل دینے کو تیار نہیں تو کرشنگ کیسے شروع ہو گی؟

ترجمان کا کہنا تھاکہ حکومت کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں اور بحران پیدا ہونے سے تکلیف ہوئی، بروقت چینی درآمد کی جاتی تو موجودہ بحران پیدا نہ ہوتا، ملک میں کوئی ذخیرہ اندوزی نہیں بلکہ چینی موجود نہیں ہے۔

مزید خبریں :