07 نومبر ، 2021
پاکستان کے دائیں ہاتھ کے بیٹر محمد رضوان ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔
پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین نے ویسٹ انڈین لیجنڈ کرس گیل کا ریکارڈ توڑا ہے،کرس گیل نے 2015 میں مجموعی طور پر 1665 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے تھے۔
محمد رضوان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کیخلاف اننگز میں پانچواں رن بناکر گیل کا ریکارڈ توڑا۔
واضح رہے کہ محمد رضوان نمیبیا کے خلاف میچ میں ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پاکستانی بنے تھے۔
نمیبیا کے خلاف محمد رضوان نے شاندار 79 رنز بناکرناقابل شکست کھیلی تھی۔ اس اننگز کے ساتھ ہی پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین نے اس سال مجموعی طور پر 1661 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے تھے۔