02 نومبر ، 2021
پاکستان کے محمد رضوان ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں نمیبیا کے خلاف محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کی۔
محمد رضوان 79 رنز بناکرناقابل شکست رہے۔ اس اننگز کے ساتھ ہی پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین نے اس سال مجموعی طور پر 1661 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے۔
تاہم محمد رضوان ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز کے ریکارڈ سےصرف چار رنز دور ہیں۔
کرس گیل نے 2015 میں 1665 رنز بنائے تھے۔
محمد رضوان نے 2016 میں 1614رنز بنانے والے ویرات کوہلی اور 2019 میں1607 رنز بنانے والے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔