کھیل
Time 08 نومبر ، 2021

آئی پی ایل کیخلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع

مجھے لگتا ہے کہ آئی پی ایل اور ورلڈکپ کے درمیان کچھ فرق ہونا چاہیے تھا، کپل دیو__فوٹو فائل
مجھے لگتا ہے کہ آئی پی ایل اور ورلڈکپ کے درمیان کچھ فرق ہونا چاہیے تھا، کپل دیو__فوٹو فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی ناقص کارکردگی اور سیمی فائنل میں نہ پہنچنے پر بھارت کے سابق کرکٹرز نے اپنی توپوں کا رخ ٹیم اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی جانب کرلیا۔

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارتی سیاستدان راہول گاندھی کی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا تھا ’ختم بائے بائے ٹاٹا گڈ بائے‘۔

دوسری جانب سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے بھی اپنی ٹیم کی پے در پے شکست اور ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر ہونے پر شدید غصے کا اظہار کیا۔

ایک انٹرویو کے دوران کپل دیو نے کھلاڑیوں کے آئی پی ایل میں کھیلنے کو بھارتی ٹیم کی شکست کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب کھلاڑی قومی سطح پر کھیلنے کی بجائے آئی پی ایل کو ترجیح دیں گے تو ہم کیا کہہ سکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنی قوم کے لیے کھیلنے پر فخر کرنا چاہیے، میں ان کے مالی حالات نہیں جانتا اس لیے زیادہ کچھ نہیں کہوں گا، پہلے قومی ٹیم اور پھر کوئی بھی فرنچائزز ہونی چاہیے، ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم نے جو غلطیاں کی ہیں اسے نہ دہرانہ ہی اصل سبق ہے۔

کپل دیو کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ آئی پی ایل اور ورلڈکپ کے درمیان کچھ فرق ہونا چاہیے تھا۔

مزید خبریں :