کھیل
Time 08 نومبر ، 2021

چیئرمین پی سی بی کا آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے اعلان پر پُرجوش رد عمل

آسٹریلیا ایک مضبوط ٹیم ہے جس کے طویل عرصے بعد پاکستان آکر کرکٹ کھیلنا کرکٹ فینز کے لیے بہترین لمحہ ہوگا: چیئرمین پی سی بی/ فائل فوٹو
آسٹریلیا ایک مضبوط ٹیم ہے جس کے طویل عرصے بعد پاکستان آکر کرکٹ کھیلنا کرکٹ فینز کے لیے بہترین لمحہ ہوگا: چیئرمین پی سی بی/ فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے آسٹریلیا کی جانب سے دورہ پاکستان کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمیز راجہ نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں، آسٹریلیا سے کرکٹ سیریز کے انقعاد پر بہت خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا ایک مضبوط ٹیم ہے جس کا طویل عرصے بعد پاکستان آکر کرکٹ کھیلنا کرکٹ فینز کے لیے بہترین لمحہ ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ یہ نہ صرف آسٹریلوی کھلاڑیوں کے لیے ہمارے ہاں کھیلنے کا بہترین موقع ہے بلکہ وہ ہمارے ملک سے ملنے والی عزت، احترم اور میزبانی کو بھی انجوائے کریں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم مارچ سے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :