Time 08 نومبر ، 2021
کھیل

’ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے‘

شعیب کی دھواں دھار اننگز کے دوران ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں فوٹو/سوشل میڈیا
شعیب کی دھواں دھار اننگز کے دوران ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں فوٹو/سوشل میڈیا

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی گزشتہ روز شاندار پرفارمنس پر جہاں سوشل میڈیا صارفین خاصے خوش نظر آئے وہیں متعدد صارفین نے اس جیت کو ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی اسٹیڈیم  میں موجودگی سے  بھی منسوب کردیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شعیب ملک نے گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ کے خلاف 18 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل ہے، اس شاندار کارکردگی کے بعد شعیب پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیزترین نصف سنچری بنانے والےکھلاڑی بن گئے ہیں۔

شعیب کی دھواں دھار اننگز کے دوران ان کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی اسٹیڈیم میں ہی نظر آئیں  جو شوہر کی بیٹنگ سے محظوظ ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے مختلف شاٹس پر انہیں داد دیتی رہیں۔

پاکستان کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا سے متعلق دلچسپ تبصرے کیے گئے جس میں صارفین ثانیہ سے سیمی فائنل میں آنے کی درخواست بھی کرتے دکھائی دیے۔

ایک صارف نے شعیب اور ثانیہ کی اسٹیڈیم میں لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔

’ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے‘

ایک صارف نے ثانیہ سے درخواست کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ ثانیہ بھابھی پلیز ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل  میں بھی آجائیں ۔

ایک صارف نے ثانیہ کو شعیب کے لیے خوش قسمت قرار دیا اورلکھا  کہ ثانیہ جب بھی اسٹیڈیم آتی ہیں شعیب بہترین پرفارم کرتے ہیں۔

مزید خبریں :