Time 08 نومبر ، 2021
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے نمیبیا کو آخری میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے نمیبیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

بھارت اور نمیبیا پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے  باہر ہوچکے ہیں۔

نمیبیا کی اننگز

نمیبیا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے، ڈیوڈ ویزے 26 اور اسٹیفن بارڈ 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے جڈیجا اور ایشوین نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بمراہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کی اننگز

بھارت نے 133 رنز کا ہدف باآسانی 16 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما نے 56 اور کے ایل راہول نے 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس کے علاوہ سورے کمار یا نے 25 رنز بنائے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں ایڈیشن کے سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل ہوچکی ہے۔

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی 

گروپ 1 سے  انگلینڈ اور آسٹریلیا جبکہ گروپ 2 سے پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین 10 نومبر جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :