Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
بھارت کی اُمیدیں خاک، نیوزی لینڈ، افغانستان کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا | کھیل - Geo.tv

کھیل
Time 07 نومبر ، 2021

بھارت کی اُمیدیں خاک، نیوزی لینڈ، افغانستان کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

 آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ 2 کے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ  نے افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

نیوزی لینڈ 125 رنز کا ہدف19 ویں اوور میں با آسانی مکمل کرکے گروپ 2 سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔

اس سے قبل گروپ 2 سے پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔

ابوظبی میں کھیلے گئے  میچ میں افغانستان کےکپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

 افغانستان کی ٹیم بیٹنگ کے دوران مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بناسکی۔

افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ گلبدین نائب نے 15 اور محمد نبی نے 14 رنزبنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے17 رنزکے عوض تین وکٹیں حاصل کیں ، ٹم ساؤتھی  نے 2 ، ایش سودی ،ایڈم ملن اور جیمز نیشم نے ایک،  ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کی اننگز

نیوزی لینڈ نے 125 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر  پورا کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

کیویز کی جانب سے کپتان ولیم سن 40 اور ڈیون کونوے 38 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

گروپ 2 میں نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے بعد بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا،البتہ بھارت نے اپنا آخری میچ نمیبیا کےخلاف 8 نومبر کو کھیلنا ہے۔

ورلڈ کپ کے شیڈول کے حساب سے پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو شام 7 بجے ابوظبی میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 11 نومبر کو شام 7 بجے دبئی میں ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے حساب سے گروپ 1 کی پہلی پوزیشن والی ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے سیمی فائنل میچ کھیلے گی اور گروپ 2 کی پہلی پوزیشن کی ٹیم گروپ 1 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے پنجہ آزمائی کرے گی۔

گروپ 1 میں انگلینڈ پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ گروپ 2 میں نیوزی لینڈ رن ریٹ کی وجہ سے  پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔

تاہم پاکستان نے اپنا آخری گروپ میچ اسکاٹ لینڈکے خلاف آج کھیلنا ہے ،  پاکستان اسکاٹ لینڈ کو ہرا کر گروپ 2 میں ٹاپ پر آسکتا ہے جس کے بعد اس کا مقابلہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے 11 نومبر کو دبئی میں ہوگا۔

مزید خبریں :