پاکستان
Time 09 نومبر ، 2021

ملالہ اور ان کے شوہر کی ماضی کی چند خوبصورت تصاویر

ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک پی سی بی میں جنرل منیجر آپریشنز ہیں،فوٹو: عصر ملک
ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک پی سی بی میں جنرل منیجر آپریشنز ہیں،فوٹو: عصر ملک 

امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی پاکستانی طالبہ اور  سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہائی پرفارمنس سینٹر کے افسر  عصر ملک سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک پی سی بی میں جنرل منیجر آپریشنز ہیں، عصر ملک نے دو سال پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ جوائن کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عصر ملک لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمس) کے گریجویٹ ہیں اور ان کا شمار  پی سی بی کے قابل افسران میں ہوتا ہے، عصر ملک پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز میں بھی جنرل منیجر آپریشنز رہ چکے ہیں۔

ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کی تصاویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں اور صارفین سے زندگی کے نئے سفر کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر نوبیاہتا جوڑے کے لیے مبارک باد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر دونوں کی شادی سے قبل کی بھی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹو: عصر ملک
فوٹو: عصر ملک

ایک تصویر ورلڈکپ 2019 کے دوران لارڈز میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے میچ کی ہے، اس تصویر میں ملالہ اور عصر ملک کے علاوہ وقار یونس اور ملتان سلطانز کے مالک علی ترین بھی موجود ہیں۔

فوٹو: عصر ملک
فوٹو: عصر ملک

ایک اور تصویر میں ملالہ یوسف زئی اور عصر ملک ایجبسٹن میں ہونے والے ورلڈکپ کے میچ میں موجود ہیں، یہ سیلفی علی ترین کی جانب سے لی گئی ہے اور اس میں ثقلین مشتاق بھی موجود ہیں۔

فوٹو: عصر ملک
فوٹو: عصر ملک

ایک اور تصویر میں ملالہ اور عصر ملک شاہ رخ خان کی قدآور تصویر کے ساتھ موجود ہیں اور عصر نے ملالہ کی سالگرہ کے موقع کی یہ تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہے۔

مزید خبریں :