Time 10 نومبر ، 2021
پاکستان

ناظم جوکھیو کیس، سی سی ٹی وی فوٹیج کا ڈی وی آر اور ایک موبائل فون برآمد

ڈی وی آر اور موبائل فون میں آنے والا میسیج بطور ثبوت مقدمے کا حصہ بنایا جائے گا، پولیس حکام— فوٹو:فائل
ڈی وی آر اور موبائل فون میں آنے والا میسیج بطور ثبوت مقدمے کا حصہ بنایا جائے گا، پولیس حکام— فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے ملیر  میں قتل ہونے والے ناظم جوکھیو کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر (ڈی وی آر) اور ایک موبائل فون برآمد کرلیا۔

کراچی پولیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے واردات سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج کا ایک ڈی وی آر اور برآمد کیا گیا ایک موبائل فون فارنزک کیلئے بھجوا دیا ہے۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ روز ڈی وی آر اور موبائل فون قبضے میں لیا تھا جسے فارنزک کیلئے پنجاب فارنزک لیبارٹری بھجوایا گیا ہے۔ 

ناظم جو کھیو کی جانب سے ایک وکیل کو بھی آخری وقت میں میسیج کیا گیا تھا۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے نوٹس کے ذریعے وکیل سے موبائل فون حاصل کیا ہے جبکہ ڈی وی آر اور موبائل فون میں آنے والا میسیج بطور ثبوت مقدمے کا حصہ بنایا جائے گا۔

مزید خبریں :