11 نومبر ، 2021
وسطی پنجاب میں فضائی آلودگی خطرناک حدوں کو چھونے لگی اور آج پھر لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔
موٹر وے کے دونوں اطراف کے دیہات میں زمینداروں کیخلاف کارروائی کے باوجود فصلوں کی باقیات جلانے کا کام بدستور جاری ہے ، شیخوپورہ کے علاقوں میں زمینداروں کے خلاف اب تک 60 مقدمات درج کیے جا چکےہیں۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق پنجاب میں فضائی آلودگی کا سبب بننے والے 188 صنعتی یونٹس کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جب کہ صوبے کے مختلف شہروں سے 91 افراد گرفتار ہوئے۔
محکمہ ماحولیات کا بتانا ہےکہ اینٹوں کے 250 بھٹے بند کر دیے گئے اور 742 بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کر کے 22 مالکان کو گرفتار کیا گیا۔
محکمہ ماحولیات کی رپورٹ کے مطابق پچھلے ایک ماہ کے دوران دھواں چھوڑنے والی 478 گاڑیاں ضبط کی گئیں اور مجموعی طور پر 4 لاکھ روپے جرمانے ہوئے۔