17 اکتوبر ، 2021
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی بڑھنے سے اسموگ کا خدشہ بڑھنے لگا ہے۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق لاہور میں آج ائیر کوالٹی انڈیکس 265 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق اس دوران صوبے کا آلودہ ترین شہر ساہیوال رہا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھا۔