11 نومبر ، 2021
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ ہوگا۔
گزشتہ روز پاکستان ٹیم کے میڈیا منیجر ابراہیم بدیس نے تصدیق کی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو اِن فارم بیٹرز محمد رضوان اور شعیب ملک فلو اور ہلکے بخار کا شکار ہوگئے ہیں جب کہ دونوں کو ڈاکٹر نے فی الحال آرام کا مشورہ دیا ہے۔
سیمی فائنل سے پہلے اس خبر نے سوشل میڈیا صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا اور ٹوئٹر پر رضوان اینڈ ملک ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا، اب تک 3 ہزار سے زائد صارفین دونوں کے ناموں کے ہیش ٹیگ پر اپنے خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔
ریحان حفیظ نامی صارف نے اکشے کمار کی فلم کا ایک سین شیئر کیا جس میں وہ بامشکل ہی اپنے آنسو ہنسی کے پیچھے چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔
صارف نے لکھا کہ ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے دو پسندیدہ کھلاڑی باہر ہوچکے ہیں، رضوان اور شعیب ملک بیمار ہیں، کل اپنا کیا ہوگا۔
انس نامی صارف نے بھی اس خبر کے ساتھ ایک میم شیئر کی اور کیفیت سے دوسروں کو آگاہ کیا۔
ایک اور صارف نے تسلی بخش ٹوئٹ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں کھلاڑی سیمی فائنل ضرور کھیلیں گے۔
اٹس آل بکواس نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ایک بچے کی تصویر شیئر کی جو اپنے ہاتھ سر پر رکھے بیٹھا تھا اور بتایا کہ یہ خبر سننے کے بعد میری یہ حالت ہے۔
ٹوئٹر صارف فہد علی نے اس موقع پر بھارت کو نہیں بھولے اور بتایا کہ رضوان اور شعیب کی طبیعت خرابی کا سن کر بھارتیوں کا مزاج کیسا ہے۔