کھیل
Time 11 نومبر ، 2021

ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے آئے ہیں: آسٹریلوی کپتان

بہت ہی واضح منصوبے کے ساتھ ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے آئے ہیں: ایرون فنچ۔ فوٹو: فائل
بہت ہی واضح منصوبے کے ساتھ ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے آئے ہیں: ایرون فنچ۔ فوٹو: فائل

آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ ہم بہت ہی واضح منصوبہ بندی کے ساتھ ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے آئے ہیں۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ آسٹریلیا کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم آج ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔

اس حوالے سے آسٹریلوی قائد ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ جس انداز سے ہم یہاں تک پہنچے ہیں اور جو ہماری ٹیم ہے اس پر ہمیں پہلے روز سے ہی اعتماد تھا۔

ایرون فنچ کا مزید کہنا تھا میں نہیں سمجھتا کہ ہم اپنی توقعات سے زیادہ آگے بڑھ گئے ہیں، ہم بہت ہی واضح پلان کے ساتھ ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے یہاں آئے ہیں اور ہم یہ کر دکھانے کے لیے اب بھی موجود ہیں۔


مزید خبریں :