11 نومبر ، 2021
متحدہ عرب امارات میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کیخلاف وکٹ کیپر بیٹر رضوان نے ایک اور کارنامہ انجام دے دیا۔
محمد رضوان نے سال 2021 میں ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز مکمل کرلیے۔ رضوان ایک کیلنڈر ائیر میں ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر ہیں۔
پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر نے اس سال 20 اننگز کھیلیں اور ایک ہزار رنز مکمل کیے۔