12 نومبر ، 2021
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں جمعرات کے روز آسٹریلیا کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست کے بعد قومی ٹیم کا ورلڈکپ میں سفر ختم ہوا۔
ورلڈکپ میں شکست کے بعد اب پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے جمعےکو رات گئے دبئی سے بنگلادیش روانہ ہوگی ۔
البتہ بابر اعظم اور آل راؤنڈر شعیب ملک 16 نومبر کو بنگلا دیش میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز 19 نومبر سے ڈھاکا میں شروع ہوگی۔
سیریز کے تینوں میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے قومی اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے،محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔