Time 12 نومبر ، 2021
کھیل

آسٹریلیا سے شکست کے بعد بابر اعظم نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے کیا کہا؟

کوئی کسی پر انگلی نہ اٹھائے ، کوئی نہ کہہ اس نے ایسا کردیا اس نے ویسا کردیا، ہماری ٹیم کا یونٹ ٹوٹنا نہیں چاہیے، بابر اعظم—فوٹو: پی سی بی اسکرین گریب
کوئی کسی پر انگلی نہ اٹھائے ، کوئی نہ کہہ اس نے ایسا کردیا اس نے ویسا کردیا، ہماری ٹیم کا یونٹ ٹوٹنا نہیں چاہیے، بابر اعظم—فوٹو: پی سی بی اسکرین گریب 

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکست کا سب کو درد ہے لیکن اس شکست سے ہمیں سیکھنا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ کوئی کسی پر انگلی نہ اٹھائے ، کوئی نہ کہہ اس نے ایسا کردیا اس نے ویسا کردیا، ہماری ٹیم کا یونٹ ٹوٹنا نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج  ہم نے بحیثیت ٹیم اچھا نہیں کھیلا لیکن کپتان ہونے کے ناطے میں سب کو بیک کرتا ہوں۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ ہمیں پتا ہے ہم ہار گئے ہیں کوئی مسئلہ نہیں لیکن ہم اس شکست سے سیکھیں گے اور آگے کرکٹ میں یہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔

کپتان بابر اعظم نے کہاکہ ہر میچ میں ہر کھلاڑی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور  کسی بھی کپتان کو اپنی ٹیم سے یہی توقع ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :