کھیل
Time 12 نومبر ، 2021

ویڈیو: رضوان کس وجہ سے آئی سی یو میں داخل ہوئے؟ ٹیم کے ڈاکٹر نے بتادیا

قومی ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو  کا کہنا ہےکہ ٹیم کے مورال کو گرنے سے بچانے کے لیے رضوان کی بیماری سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

سیمی فائنل کے بعد کپتان بابراعظم کے ہمراہ ورچوئل پریس کانفرنس میں ڈاکٹر نجیب نے بتایا کہ محمد رضوان کو 9 نومبر کو سینے میں شدید انفیکشن ہوا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

ڈاکٹر نجیب کے مطابق محمد رضوان نے دو راتیں آئی سی یو میں گزاریں اور ان کی زبردست ریکوری ہوئی، پھر انہیں میچ سے پہلے فٹ قرار دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم رضوان کا بہترین عزم دیکھ سکتے ہیں، انہوں نے ملک کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہم دیکھ سکتے ہیں کہ انہوں نے کیسی پرفارمنس دی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رضوان کی صحت سے متعلق نہ بتانے کا فیصلہ پوری ٹیم مینجمنٹ کا تھا اور یہ ٹیم کے مورال کے لیے کیا گیا۔


مزید خبریں :