13 نومبر ، 2021
معروف پاکستانی اداکار شہریار منور نے بالی وڈ اداکارہ دیپیکا کے ساتھ لیک ہوئی تصویر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
شہریار منور نے حال ہی میں فیوژیا میگزین کو انٹرویو دیا جس میں ان سے بالی وڈ اداکارہ کے ہمراہ تصویر سے متعلق پوچھا گیا۔
شہریار منور نے کہا کہ وہ تصویر میری پروفائل پر مشکل سے 20 منٹ کیلئے دیکھی ہوگی، بعد میں، میں نے ہر جگہ سے اسے ہٹوادیا تھا لیکن پھر بھی آپ تصویر کو ہر جگہ سے نہیں ہٹوا سکتے۔
اداکار نے تصویر ہٹانے پر صحافیوں اور پی آر کمپنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اتفاقیہ ملاقات تھی، ہم ڈھائی تین گھنٹے کیلئے ڈنر پر ساتھ میں تھے، میں نہیں چاہ رہا تھا کہ وہ تصویر نکلے لیکن وہ لیک ہوگئی۔
شہریار نے مزید کہا کہ میں ایسا بالکل نہیں چاہ رہا تھا کیونکہ اس تصویر سے میں بھی مسئلے میں پڑ سکتا ہوں اور دیپیکا بھی۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل شہریار منور کی دیپیکا پڈوکون کے ہمراہ دبئی سے ایک ملاقات کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد یہ چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں کہ دونوں اداکار جلد کسی پروجیکٹ میں دکھائی دیں گے۔