پاکستان
Time 13 نومبر ، 2021

فوادچوہدری کا شعیب اختر اور نعمان نیاز کی صلح پر شاعرانہ ردعمل

بات اتنی نہیں تھی کہ اس پر اتنی گفتگو ہوتی لیکن کیاہےکہ سوشل میڈیا اب اتنابڑا ہےکہ چھوٹی باتیں بھی بڑی ہوجاتی ہیں، فواد چوہدری— فوٹو: فواد چوہدری
بات اتنی نہیں تھی کہ اس پر اتنی گفتگو ہوتی لیکن کیاہےکہ سوشل میڈیا اب اتنابڑا ہےکہ چھوٹی باتیں بھی بڑی ہوجاتی ہیں، فواد چوہدری— فوٹو: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سابق کرکٹر شعیب اختر اور اینکرپرسن نعمان نیاز کی صلح پر شاعرانہ انداز میں ردعمل دیا ہے۔

فواد چوہدری نے شعر ’دوست دو چار نکلتے ہیں کہیں لاکھوں میں، جتنے ہوتے ہیں سوا اتنے ہی کم ہوتے ہیں‘ ٹوئٹ کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ بات اتنی نہیں تھی کہ اس پر اتنی گفتگو ہوتی لیکن کیاہےکہ سوشل میڈیا اب اتنابڑا ہےکہ چھوٹی باتیں بھی بڑی ہوجاتی ہیں۔

وزیراطلاعات نے شعیب اختراور نعمان نیازکےہمراہ لی گئی تصویربھی شیئر کی۔

خیال رہے کہ سرکاری ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز اور قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :