13 نومبر ، 2021
پشاور میں یوتھ ڈیجیٹل سمٹ 2021 دوسرے روز بھی جاری رہا، سمٹ کا مقصد ڈیجیٹل اکانومی کے شعبے میں خیبر پختونخوا میں نئے مواقع فراہم کرنا اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔
پشاور میں ڈیجیٹل یوتھ سمٹ 2021 میں ڈیجٹیل مارکیٹنگ، ای کامرس سمیت مختلف شعبوں سے متعلق 12 اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ سمٹ میں شریک بین الاقومی ماہرین نے شرکا کو آئی ٹی سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ طلبہ نے ڈیجٹیل یوتھ سمٹ کے انعقاد کو سراہا۔
ڈییجٹل یوتھ سمٹ سے خطاب میں صوبائی وزیر کامران بنگش نے کہا کہ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ نوجوان ڈیجیٹل مہارت حاصل کرنے کے بعد اپنے روزگار کے قابل ہو سکیں گے۔
صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان نے سمٹ سے خطاب میں کہا کہ حکومت دو سال سال کے دوران 8 ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی شعبہ میں تربیت دے گی۔
یوتھ سمٹ سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک بڑی طاقت بنتی جارہی ہے پاکستان کو اس وقت سائبر سکیورٹی کی سخت ضرورت ہے۔
شرکاء کے مطابق ڈیجیٹل یوتھ سمٹ آئی ٹی سے وابستہ ماہرین کی بین الاقومی کمپنیوں تک رسائی کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی ثابت ہوگی۔