Time 13 نومبر ، 2021
کھیل

ویڈیو: دبئی ائیرپورٹ پر محمد رضوان ہاتھ میں تکیہ لیے نظر آئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی سے بنگلادیش پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی دبئی سے ڈھاکا روانگی کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ہاتھ میں تکیہ اٹھایا ہوا ہے۔

محمد رضوان ائیرپورٹ پر تکیہ ہاتھ میں اٹھائے گھوم رہے ہیں تاہم واضح نہیں کہ انہوں نے تکیہ کیوں اٹھا رکھا ہے۔

خیال رہے کہ سیمی فائنل سے قبل وہ دو دن آئی سی یو میں زیر علاج تھے جس کے بعد انہوں نے سیمی فائنل کھیلا اور 67 رنز کی اننگز کھیلی۔

مزید خبریں :