Time 14 نومبر ، 2021
پاکستان

کراچی، 2011 میں سعودی سفارت کار کے قتل کی تحقیقات کیلئے نئی انویسٹی گیشن ٹیم بنادی گئی

کراچی میں سال 2011 میں سعودی سفارت کار کے قتل کی تحقیقات کیلئے نئی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنادی گئی۔

 ذرائع کے مطابق نئی انویسٹی گیشن ٹیم سعودی عرب کی درخواست پر بنائی گئی ہے جبکہ نئی درخواست سعودی حکومت کی جانب سے کچھ اہم معلومات پر کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ انویسٹی گیشن ٹیم ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کی سربراہی میں بنائی گئی ہے جس میں سی ٹی ڈی افسران، آئی ایس آئی، آئی بی اور رینجرز افسران شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کا پہلا اجلاس کل سی ٹی ڈی کے دفتر میں ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی سفارت کار حسن قحطانی کو 2011 میں ڈیفنس میں قتل کیا گیا تھا، اس ہائی پروفائل قتل کیس کی تحقیقات کیلئے ٹیم بنائی گئی تھی اور ٹیم کا آخری اجلاس 2019 میں ہوا تھا جبکہ کیس میں کچھ گرفتاریاں بھی ہوئیں تھیں۔

مزید خبریں :