Geo News
Geo News

Time 14 نومبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

پاکستان کا سب سے مشہور گدھا 19 نومبر کو چین جائے گا

پاکستان کا سب سے پسندیدہ اور مشہور گدھا 19 نومبر کو چین جائے گا۔

جیو فلمز اور ٹیلزمان اسٹوڈیوزکی شاہ کار اینیمیٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ 19 نومبر سے چین کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کو چینی زبان میں ڈب کیا گیا ہے۔

’ڈونکی کنگ‘ پاکستان کے علاوہ 10 ملکوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہے جبکہ کوریا، اسپین اور روس میں مقامی زبان میں ریلیز ہوکر ریکارڈ بناچکی ہے۔

خیال ’دی ڈونکی کنگ‘ پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم اکتوبر 2018 میں سینما گھروں کی زینت بنی تھی اور فلم نے ریکارڈ بزنس کیا تھا۔

مزید خبریں :