دنیا
Time 14 نومبر ، 2021

قذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے صدارتی انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

لیبیا کے سابق حکمران معمرقذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

خیال رہے کہ لیبیا کے پہلے براہ راست صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 24 دسمبرکو ہوگا۔

2011 میں لیبیا کے رہنما معمر قذافی کی حکومت کا تختہ اُلٹا گیا تھا جس کے بعد سے لیبیا میں خانہ جنگی جاری ہے۔

2015 میں لیبیا میں ایک عدالت نے سیف الاسلام قذافی سمیت 9 افراد کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

سیف الاسلام قذافی اور دیگر ملزموں پر قذافی حکومت کے خلاف 2011 کی عوامی تحریک کے دوران قتل اور دیگر جرائم کا الزام تھا ۔

بعدازاں 2017 میں 6 سال کی قید کے بعد سیف الاسلام قذافی کو رہا کر دیا گیا،ان کی رہائی ایک معافی کے معاہدے کے تحت عمل میں آئی تھی۔

مزید خبریں :