Geo News
Geo News

دنیا
11 جون ، 2017

معمر قذافی کا بیٹا سیف الاسلام رہا

معمر قذافی کا بیٹا سیف الاسلام رہا

لیبیا کے شہر زنتان میں کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو رہا کردیا گیا ہے۔ وہ 2011 سے ایک مسلح گروہ کے قبضے میں تھے۔

عربی میڈیا کے مطابق ابوبکر الصدیق بریگیڈ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سیف الاسلام کو رہائی طبرق میں موجود قومی اسمبلی کے جانب سے عام معافی کے اعلان کے بعد جمعے کے روز نصیب ہوئی۔

سن 2011 میں معمر قذافی کے قتل اور حکومت کے خاتمے کے بعد ان کے بیٹے سیف الاسلام کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

مزید خبریں :