Time 14 نومبر ، 2021
پاکستان

قدرتی گیس کی عدم فراہمی اور بحران حکومت کی نااہلی اور بے حسی کا ثبوت ہے، شہباز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک میں گیس کی قلت اور بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ قدرتی گیس کی عدم فراہمی اوربحران حکومت کی نااہلی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ سردی شروع بھی نہیں ہوئی لیکن گھروں اور کارخانوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھاکہ ملک میں مزید 18 کارگوز کی کھپت ہو سکتی ہے لیکن حکومت صرف 10 منگوا رہی ہے، ملک میں 300 سے 400 ملین کیوبک فٹ گیس کی قلت ہوگی، چولہے اور ہیٹر نہیں جلیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ ملک، عوام اور معیشت عمران خان کی نااہلی کرپشن اور بے حسی کی مزید متحمل نہیں ہوسکتی۔

مزید خبریں :