Time 15 نومبر ، 2021
کھیل

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل یکطرفہ تھا ،کوئی مقابلہ دیکھنے کو نہیں ملا، شعیب اختر

آسٹریلیا نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو میچ میں آنے کا موقع ہی نہیں دیا۔شعیب اختر —۔ فوٹو: فائل
آسٹریلیا نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو میچ میں آنے کا موقع ہی نہیں دیا۔شعیب اختر —۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق فاسٹ بولر شعیب اختر کاکہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل یکطرفہ تھا، کوئی مقابلہ دیکھنے کو نہیں ملا ، آسٹریلیا نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو میچ میں آنے کا موقع ہی نہیں دیا ۔

دبئی اسٹیڈ یم میں جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ انہیں نیوزی لینڈ کی شکست کا افسوس ہوا یہ ورلڈ کپ پاکستان کا تھا ہمیں ناک آؤٹ مرحلہ جیتنا چاہیے تھا کیونکہ فائنل میں نیوزی لینڈ آسان ٹیم تھی۔

شعیب اختر نے سیمی فائنل میں بابر اعظم کی کپتانی کے حوالے سے کہا کہ وہ ابھی کپتانی سیکھ رہے ہیں ،وہ  بچہ ہے رمیز راجا سے بھی یہ ہی بات ہورہی ہے کہ بابر اعظم ابھی سیکھ رہا ہے انہیں وقت لگے گا۔

 سیمی فائنل میں بابر اعظم کی غلطی کے حوالے سے شعیب اختر نے کہا کہ وہ اس حوالے سے جلد بات کریں گے۔

مزید خبریں :