بھارتی اداکار راج کمار کی شادی کا کارڈ 'لیک' ہوگیا

دونوں کی شادی کے منتخب کیے گئے ریزورٹ کی ایک رات کیلئے بکنگ کی قیمت 6 لاکھ بھارتی روپے ہیں—فوٹو فائل
دونوں کی شادی کے منتخب کیے گئے ریزورٹ کی ایک رات کیلئے بکنگ کی قیمت 6 لاکھ بھارتی روپے ہیں—فوٹو فائل

بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ اور اداکارہ پترالیکھا کی شادی کا کارڈ لیک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس کے مطابق دونوں کی شادی آج 15 نومبر کے روز ہوگی۔

اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکار نومبر میں شادی کرلیں گے تاہم تاریخ کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اداکار جوڑے کی شادی کی تقریبات کیلئے بھارتی شہر چندی گڑھ میں اوبرائے سکھ ولاز ریزورٹ کا انتخاب کیا ہے، ریزورٹ کی ایک رات کیلئے بکنگ کی قیمت 6 لاکھ بھارتی روپے ہے جو کہ پاکستانی روپوں کے حساب سے 14 لاکھ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

شادی کی تقریبات کیلئے منتخب کیے گئے ریزورٹ کے ارد گرد واقع جنگل میں سوئمنگ پولز، موسمی کھانے اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :