کھیل
Time 15 نومبر ، 2021

آسٹریلوی کرکٹرز کے جشن کے طریقے پر شعیب اختر کا ردعمل سامنے آگیا

آسٹریلوی کھلاڑیوں نے ورلڈکپ جیتنے کے بعد ڈریسنگ روم میں میتھیو ویڈ کے جوتے میں بیئر پی کر جشن منایا ۔ —فوٹو: فائل
آسٹریلوی کھلاڑیوں نے ورلڈکپ جیتنے کے بعد ڈریسنگ روم میں میتھیو ویڈ کے جوتے میں بیئر پی کر جشن منایا ۔ —فوٹو: فائل 

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کو شکست دیکر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی۔

آسٹریلوی کھلاڑیوں نے ورلڈکپ جیتنے کے بعد ڈریسنگ روم  میں میتھیو ویڈ کے جوتے میں بیئر پی کر جشن منایا ۔

سوشل میڈیا پر آسٹریلوی کرکٹرز کے اس منفرد جشن منانے  کے طریقے پر صارفین حیران ہوئے وہیں پاکستان ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر  کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔

شعیب اختر نے کہا کہ 'یہ جشن منانے کا ناگوار طریقہ نہیں'؟ 

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں جوتے میں شراب ڈال کر پینا کامیابی کا جشن منانے کا ایک خاص طریقہ ہے جو کافی عرصے سے چلا آرہا ہے۔

آسٹریلیا میں جشن منانے کے اس طریقے کو DOING A SHOEY کہا جاتا ہے۔ جشن منانے کے اس طریقے کو آسٹریلوی فارمولا ون ڈرائیور ڈینیئل ریکارڈو نے دنیا بھر میں مشہور کیا البتہ یہ آسٹریلیا میں پہلے سے ہی مقبول تھا۔

2016 کے جرمن گراں پری ریس میں فتح کے بعد ڈینیئل نے پہلی بار پوڈیم پر کھڑے ہوکر جوتے میں شراب ڈال کر پیا جس کے بعد دنیا کی توجہ اس جانب مبذول ہوئی۔

مزید خبریں :